This article was first published in Dawn Magazine on 4th Jan 2015
The initial response was to bring forward the winter vacations and lately to extend the break further by a week. In all fairness, the kind of attack that occurred is something no school can defend itself from, but having said that do schools even have a basic safety plan? Do they know what to do in natural disasters such as earthquakes or flash floods? Do they know how to react in case of a fire?
As a parent, a relative of young school going children or as a concerned citizen here are some of the safety questions you need to take up with schools:
Child’s emergency records
Does the school have an emergency record for the child? If not, then start with this basic step and ensure that it’s easily accessible in emergencies (online, softcopy, hardcopy).
Information on the emergency record should contain but not be limited to:
Name of guardians
Emergency contacts*
— Known ailments or handicaps
— Known allergies or reactions to medicines
— Blood type
Issue an ID card to every child with this info, ensuring that they wear it or have it with them at all times while in school.
School emergency contacts
For parents / guardians:
Do you have the school’s contact number on you at all times?
Do you know who to call?
For Schools:
Have you established an emergency contact number and shared that with the teachers, parents and students?
This number should be dedicated for the parents or guardians who want to know about the welfare of their children. It must also be provided sufficient access to information on the student to ensure they provide details only to genuine callers.
Do you have the contacts of the relevant authorities who you may need to rely on in an emergency?
It is equally important for schools to establish a relationship with services (like ambulance, fire services, police, utilities [gas, electricity, water]) that cover their area. Invite them over to the school so they know where it is and know who you are.
When was the last time the institute had an emergency drill?Safety training
Have children and staff been:
— Given basic first aid training
— Been taught the basics of fire safety
— Educated on what to do during an earthquake tremor
— Trained on response to some major security threats
In emergencies older children may be effective support in response efforts; therefore, implement a training programme for the appropriate age level.
Emergency services across the country volunteer their time and effort towards educating institutions on safety. Professional services can easily be engaged for a fee as well.
Remember, what you teach the children in school may serve them elsewhere.
Transportation
If the child is picked or dropped in a personal vehicle, then consider:
— Who’s authorised to do so and how do you confirm it?
Many private schools have introduced ID cards with the child’s picture and class mentioned on it. Whoever needs to pick the child must have the card. If the school is unsure of the genuineness of the person they’ll hold back the child and call the emergency number provided to them and confirm.
If the child is permitted to leave school on their own then has the school been informed as such?
— If on a regular basis then the school should be informed once
— If on an occasional basis then the school should be informed each time
How effectively this can be implemented depends on many factors but it’s important to discuss it with the school authorities as a parent. It’s equally important for schools to realise their responsibility towards the safe exit of the child.
If school vans / buses are used then do you:
— Know if the school has a recommended service?
— Know the drivers contacts?
— Know the vehicle number?
— Know the approximate time it would take to reach school or home?
— Randomly check with the driver of any concerns or other matters?
The purpose of such measures is to introduce a check and balance and keep everyone — parents, transporters and school management — alert.
Physical security
Primary focus should remain on the perimeter making it difficult for unauthorised people to access the facility.
— Ensure the surroundings are kept clear of objects that obstruct clear view.
— Ensure all entrances/ exits are properly manned and locked when not in use.
— ‘No Parking’ enforced in front of the exit and entrances and to a safe distance on either side.
— Where possible have CCTV coverage of entrances and exits that is monitored by the security guard or gate keeper, particularly when the school is in session.
Inside the school premises, consider having a safe haven/ room. The building structure itself can be enabled to lockout unauthorised persons.
Install alarms that can be activated safely from inside that sound locally and remotely.
In case of a remote alarm an appropriate service can be set up with private security partners or even authorities who will respond.
Benefit of a local alarm is that it can alert the neighbours who can also ensure authorities are informed. In some locations there are multiple schools in a small area and the alarm could serve to warn neighbouring schools as well.
In summary, parents and schools have to come together and review all they can do at their end. The capacity of the authorities to deliver an effective plan will rely on the basics being put in place by the institutions.
The elements for an effective safety and security programme need to consider:
— Engagement with the appropriate experts and authorities
— Survey of the school for safety and security improvements
— Formation of a team of school staff and parents and even senior students if appropriate
— Setup an effective communication system
— Define, train and practice your plan.
This article was published on Dawn News website in Jan 2015
اس حوالے سے ابتدائی طور پر تو اسکولوں میں موسم سرما کی چھوٹیاں بڑھادی گئیں۔ حقیقت میں دیکھا جائے تو کوئی بھی اسکول اس قسم کے حملوں میں خود سے اپنی حفاظت کر ہی نہیں کرسکتا تاہم ایک سوال یہ بھی اٹھتا ہے کہ کیا اسکولوں کے پاس اپنی حفاظت کیلئے ابتدائی حفاظتی انتظامات موجود بھی ہیں؟ کیا اسکول یہ جانتے ہیں کہ قدرتی آفات میں جیسے کہ زلزلہ اور سیلاب میں کیا کرنا ہیں؟ کیا اسکول یہ جانتے ہیں کے آگ لگ جانے کی صورت میں طلبہ اور طالبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے؟
یہ کچھ سوالات ہیں جو بچوں کے والدین، اسکول جانے کی عمر کے بچوں کے سربراہان اور بحیثیت ایک ذمہ دار شہری کے آپ کو اسکول کی انتظامیہ سے کرنے چاہیئے:
ہنگامی صورت حال میں بچوں کے بارے میں ریکارڈز کی موجودگی
کیا اسکولوں کے پاس کسی قسم کی ہنگامی صورت حال میں بچوں کے بارے میں متعلقہ معلومات موجود ہیں؟ اگر نہیں تو ان کو پہلے مرحلے میں ہر قسم کی قابل رسائی معلومات فراہم کریں جو کسی بھی ہنگامی صورت حال میں آپ کی بچوں تک رسائی کو یقینی بناسکیں، ایسی معلومات جو آن لائن، سافٹ کاپی اور ہارڈ کاپی کی صورت میں دستیاب کی جاسکیں۔
ہنگامی صورت حال میں رابطے کیلئے معلومات کچھ اس طرح ہونی چاہئے تاہم درج ذیل معلومات سے کم بھی نہ ہوں:
بچے کے سربراہ کا نام
ہنگامی صورت حال میں رابطے کا پتہ اور نمبر
— بیماری یا معزوری
— اس صورت میں دی جانے والی ادویات
— خون کا گروپ
اسکو ل میں ہر بچے کو ایک کارڈ فراہم کیا جائے جس میں مندرجہ بالا تمام معلومات فراہم کی گئی ہو اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ وہ بچہ اس کارڈ کو اسکول میں داخل ہونے کے بعد ہر وقت اپنے ساتھ رکھے یا گلے میں لٹکا لے۔
ہنگامی صورت حال میں اسکول کے رابطہ نمبر
والدین اور بچے کے سربراہ کیلئے:
کیا آپ کے پاس اپنے بچوں کے اسکول کے رابطہ نمبرز ہر وقت ہوتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کے ہنگامی صورت حال میں آپ کو کس فون پر رابطہ کرنا ہے؟
اسکول کی انتظآمیہ کیلئے:
کیا آپ نے ہنگامی صورت حال کیلئے کوئی نمبر مقرر کیا ہے اور کیا اس نمبر کو بچوں، ان کے والدین اور اساتذہ کو فراہم کیا گیا ہے؟
یہ نمبر صرف والدین اور بچے کے سربراہان کیلئے مخصوص ہونا چاہئے جو اپنے بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے آپ سے رابطے میں رہ سکیں اور اس بات کا بھی خصوصی خیال رکھا جائے کہ بچوں کی ملنے والی مذکورہ معلومات کو انتہائی خفیہ رکھا جائے اور بچوں کو اس بات کا بھی علم ہونا چاہیئے کہ جس شخص کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں وہ ان کا حقیقی سربراہ ہی ہے۔
کیا آپ کے پاس مطالقہ اہم اداروں کے انتظامی افراد کے رابطہ نمبر موجود ہیں جن سے کسی بھی ہنگامی صورت حال میں رابطہ کیا جاسکتا ہو؟
یہ بات بھی اسکول انتظامیہ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقے کے اہم ریاستی اداروں جیسا کہ ایمبولنس سروس، فائر بریگیڈ سروس، پولیس اور یوٹیلیٹی ادارے(گیس، بجلی اور پانی) سے رابطے میں ہوں۔
حفاظت کی تربیت
کیا بچوں اور اسکول کے عملے کو:آخری بار تعلیمی ادارے کی جانب سے کب ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ڈرل کی گئی تھی؟
— ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی تربیت دی گئی ہے
— ان کو آگ سے بچنے کیلئے ابتدائی معلومات کی آگاہی ہے
— زلزلے کی صورت میں اپنے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہی ہے
— کسی بھی قسم کے غیر محفوظ صورت حآل میں کیا طریقہ اختیار کریں اس کیلئے ان کو تربیت دی جائے
کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بڑی عمر کے بچے مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، اسی لئے تربیتی پروگراموں میں بچوں کی عمر کا خاص خیال رکھا جائے۔
ملک میں بہت سے لوگ رضا کارانہ طور پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے اپنا وقت اور صلاحیتیں صرف کر رہے ہیں ان کی مدد حاصل کی جانی چاہیے اور ایسی پیشہ وارانہ خدمات کو رقم خرچ کرکے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔
یہ بات یاد رکھیں کہ جو باتیں بچوں کو اسکول میں سیکھائی جاتی ہے وہ ان کو کہیں اور بھی مدد فراہم کرسکتی ہیں۔
نقل و حمل
اگر آپ کے بچے اسکول جانے اور واپس آنے کیلئے ذاتی گاڑیاں استعمال کرتے ہو تو ان چیزوں کا خاص خیال رکھا جانا چاہیے:
— کس کو بچوں کی نقل و حمل کے لئے اختیار ہونا چاہیئے اور آپ اس کی تصدیق کس طرح کریں گے؟
بیشتر نجی اسکولوں میں بچوں کو ان کی تصاویر اور ان کی کلاس کے اندارج کے ساتھ شناختی کارڈ فراہم کئے جاتے ہیں۔ بچوں کو اسکول سے لانے کا جو بھی ذمہ دار ہو اس کے پاس مذکورہ کارڈ لازمی ہونا چاہیئے۔ اگر اسکول کی انتظامیہ بچوں کو لے جانے والے شخص سے واقف نہ ہوں تو انہیں چاہیئے کہ بچے کو روک کر پہلے اس کے سربراہ کی جانب سے دیئے گئے ہنگامی رابطہ نمبروں پر فون کرکے ان کو آگاہ کریں اور ان سے تصدیق کی جائے۔
اگر بچے اسکول سے خود اپنے گھروں کو جاتے ہو تو کن باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے؟
— اگر ایسا روزانہ کی بنیاد پر ہوگا تو اسکول کو اس حوالے سے مکمل معلومات فراہم کی جانی چاہیے
— اگر ایسا کبھی کبھار ہوگا تو اس کے بارے میں بھی ہر بات اسکول کے علم میں ہونی چاہیے
یہ سب کس طرح ممکن ہوگا اس کے بارے میں مختلف طریقے اختیار کئے جاسکتے ہیں لیکن ان سب کے لیے بچوں کے والدین کو اسکول کی انتظامیہ سے بات چیت کرنی چاہیے تاہم یہ والدین کے ساتھ اسکول کی بھی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کے اسکول سے بحفاظت اخراج کو یقینی بنائے۔
اگر بچوں کو لانے اور لے جانے کیلئے اسکول وین اور بسیں استعمال کی جاتی ہو تو:
— کیا اسکول اس حوالے سے اچھی اور قابل بھروسہ سروس استعمال کررہا ہے؟
— کیا ڈرائیورز کے رابطہ نمبر ان کے پاس موجود ہیں؟
— کیا گاڑی کے نمبر ان کے پاس موجود ہیں؟
— کیا ڈرائیورز کے معمولات کو چیک کیا جاتا ہے؟
ان سب معلومات کو حاصل کرنے کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورت حال کا سددباب اور توازن پیدا کیا جائے تاکہ بچوں کے والدین، ٹرانسپورٹرز اور اسکول انتظامیہ کو ہوشیار رکھا جاسکے۔
جسمانی سلامتی
ابتدائی طور پر یہ ذہن میں ہونا ضروری ہے کہ ہر عام شخص کو بچوں کی معلومات آسانی سے حاصل نہ ہو سکیں۔
— اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسکول کے قریب سے ایسی تمام چیزوں کو دور رکھنے کی کوشش کی جائے جس سے دور تک دیکھنے میں دشواری کا سامان ہو۔
— اس بات کی بھی یقین دہانی کی جانی چاہیے کہ اسکول کے کو آنے اور جانے کے راستے استعمال نہ ہونے کی صورت میں مکمل طور پر بند ہو سکیں اور محفوظ ہو۔
— اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ اسکول کے راستوں پر پارکنگ نہیں ہونی چاہیے اور ایسا بھی نہ ہو کہ اسکول کی عمارت اور پارکنگ کے درمیان طویل راستہ ہو۔
— اسکول میں تعلیمی اوقات میں راستوں پر خاص طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں، اور ان راستوں پر سکیورٹی گارڈز اور گیٹ کیپرز کی موجودگی کو بھی لازمی ہونا چاہیے۔
اسکول کی عمارت کے اندر موجود کمرے انتہائی محفوظ ہوں اور اس بات کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے کہ اسکول کی عمارت کو انتظامیہ کی جانب سے معمور شخص ہی بند کرتا ہو۔
ایسے الارم بھی استعمال کئے جائیں جن کو عمارت کے اندر ہی سے چلایا جا سکے۔
الارم کا استعمال کیا جانا چاہیے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال میں متعلقہ سکیورٹی یا نجی سکیورٹی کو مطلع کیا جاسکے تاکہ وہ اس کے سدباب کے حوالے فوری اور مؤثر اقدامات کر سکیں۔
ان الارمز کے استعمال کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ ان کی آوازوں سے اسکول کے پڑوسی بھی ہوشیار ہو جائیں گے اور وہ متعلقہ اداروں کو فوری معلومات فراہم کردیں گے۔
مختصراَ یہ کہ بچوں کے والدین اور اسکول کی انتظامیہ کو بیٹھ کر اپنی جانب سے بچوں کیلئے ہر قسم کے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دینی چاہیے۔ حکام کی جانب سے مؤثر اور بروقت حفاظتی منصوبہ اسی وقت تیار کیا جاسکتا ہیں جب تعلیمی اداروں کی جانب سے بہتر اقدامات اٹھائے گئے ہو۔
اسکول کی حفاظت اور سکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہو ئے ان باتوں کا بھی خیال رکھا جانا چاہیے کہ:
— متعلقہ ماہرین اور حکام سے رابطے میں رہا جائے
— اسکول کی سکیورٹی اور حفاظت کے لئے سروے کروائے جائیں
— اسکول کے اسٹاف، بچوں کے والدین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جانی چاہیے اور اگر ممکن ہوسکے تو اس میں سینئر بچوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔
— رابطے کا ایک مؤثر سسٹم بنایا جائے
— اپنے منصوبے کی وضاحت کریں،اس کے لئے تربیت دے اور اس کی مشق کریں۔
نوربرٹ ایلمیڈا سیفٹی اور سیکیورٹی ایڈوائزر ہیں۔
ای میل:ask@norbalm.com ٹوئٹر:@norbalm بلاگ: www.norbalm.com
4جنوری 2015 میں ڈان کے سنڈے میگزین میں شائع کی گئی۔